ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں سحر و افطار کے اوقات میں بھی گیس ناپید ہو گئی جس کے باعث شہری رل گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث سحری و افطار کے اوقات میں بھی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری مہنگے داموں گیس سلنڈر کا استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ترناب فارم، مسلم سٹٰ، ریلوے سٹیشن، غریب آباد، کارپوریشن کالونی، گل بہار سمیت دیگر علاقوں میں سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔
