ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو ختم کرکے تمام بند راستوں کو کھول دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں صبح سے نافذ کرفیو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا جس کے بعد متعدد بند راستے بھی ٹریفک کے لئے کھول دیئے گئے ۔
ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق مطابق جنوبی وزیرستان میں زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک سڑک ٹریفک کیلئے کھول دیاجبکہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بھی ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطاق آج سارا دن وانا گومل زام روڈ مسافروں اور ٹریفک کے لیے کھلا رہاجبکہ احمد وام سے کوٹکئی تک روڈ ٹریفک کھول دیا گیا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ کرفیو سکیورٹی خدشات اور تھریٹس کی وجہ لگایا گیا تھا ۔
