طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو

طویل القامت پاکستانی نصیر سومرو 55سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: اپنی طویل قامت کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے نصیر سومرو55سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نصیرسومرو کو سانس لینے میں تکلیف اور ان کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوگئی تھی، پھیپھڑوں کے عارضے کی وجہ سے انہیں متعدد بار ہسپتال بھی داخل کرایا گیا۔
واضح رہے نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا اور وہ عام افراد سے کم سے کم تین فٹ لمبے تھے، نصیر سومرو کی نماز جنازہ کل شکارپور میں ادا کی جائے گی۔
گزشتہ برس بھی نصیر سومرو کو کراچی لایا گیا تھا اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج رہے تھے، صحت بہتر ہونے پر وہ آبائی علاقے روانہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  آٹا سستا ہونے کے باوجود پشاور میں روٹی30روپے میں فروخت ہونے لگی