6ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

پولیس لائن دھماکہ: گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے پولیس لائن دھماکے میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 6ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔
درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فضل خالق، ہلال اور عبد الرحمان پولیس اہلکار ہیں، ملزم عثمان واپڈا میں ہے جبکہ دو دیگر ملزمان عنایت الرحمان اور عبد الصابر کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق واقعے میں گرفتار مرکزی ملزم محمد ولی، فضل خالق کا بہنوئی ہے، ملزمان کی مرکزی ملزم محمد ولی کے ساتھ تصویر آئی ہے، مرکزی ملزم کے ساتھ تصویر کی بنا پر ان کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق تصویر کے علاہ درخواست گزاروں کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں ۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور ہنگری کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیئے گئے