ویب ڈیسک:ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ ڈی آئی خان کے تھانہ شور کوٹ کی حدود گائوں سنگھڑہ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد علی نامی کانسٹیبل کو شہید کردیا ۔
ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔
