سرائے نورنگ میں امن و آمان کی نا گفتہ بہ صورتحال پر عوام پریشان

لکی مروت: سرائے نورنگ میں امن و آمان کی نا گفتہ بہ صورتحال پر عوام پریشان ہے،چوری کی بڑھتے ہوئے واقعات ،مسجدیں بھی محفوظ نہیں،ایم این اے مولانا محمد انور کا داماد بھی لٹ گیا،ڈاکو پتاوی کلہ مسجد میں پیش امام قاری نعمان اور اس کے بیٹے سے قیمتی موبائل اور نقدی چھین کر فرارہو گئے، ڈاکو رات کی تاریکی میں مسجد کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔