ویب ڈیسک: شہنشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے پر بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے، جس میں سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی مقامات کو نذرآتش بھی کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے کو لے کر لوگوں میں کافی جذبات پائے جاتے ہیں۔
بھارتی ریاست مہارشٹرا میں شہنشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کیلئے مظاہروں کے سبب ہندو مسلم کشیدگی بڑھ گئی، اس دوران مظاہروں کے دوران ناگپور شہر میں کئی گاڑیاں جلا دی گئیں، گھروں پر پتھراؤ کیا گیا، کئی افراد زخمی ہوگئے، اس دوران 20 افراد کو زیر حراست لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان واقعات کے بعد بھارت کی ریاست مہارشٹرا کے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ کشیدگی بجرنگ دل اور وشوا ہندو گروپ کے احتجاج کے بعد بڑھی، کانگریس کے رہنما ارشوردن نے فسادات کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد کردی اور کہا ریاستی وزراء کی جانب سے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا نتیجہ نکل آیا ہے۔
