غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آخری ڈیڈلائن

پاکستان میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آخری ڈیڈلائن میں 14 دن باقی

ویب ڈیسک: پاکستان میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آخری ڈیڈلائن میں 14 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک افغانیوں سمیت تمام غیر ملکی تارکین وطن کو پاکستان چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کی ڈیڈلائن میں صرف 14 دن باقی رہ گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ انخلا کے دوران کسی بھی شخص کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی، اور انہیں واپس جانے کے لیے خوراک اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔
اس کے علاوہ حکومت پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کیلئے آخری ڈیڈلائن کے بعد ان احکامات کو نظر انداز کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گرفتاریوں اور دیگر قانونی اقدامات کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے ملک میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی وزارت داخلہ نے غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ :انتظامیہ کو شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے سے روک دیا گیا