انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے

سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا، اس دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کےساتھ ہی تیزی کا یہ سلسلہ سٹاک ایکسچینج میں برقرار ہے۔
پی ایس ای رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایک لاکھ 17 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، ابتداء میں 100 انڈیکس 475 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 16 ہزار 17 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 15 ہزار 536 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  2025-26کے ترقیاتی بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس کا فیصلہ