ویب ڈیسک: قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے عمران خان وطن کی سلامتی سے زیادہ اہم ہیں، اس اہم موڑ پر بھی پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔
وزیردفاع نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ وطن دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور پی ٹی آئی اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے۔ اس سے بڑھ کے وطن دشمنی اور کیا ہو سکتی ہے۔
ایکس پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پی ٹی آئی نے آج اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ تحریک انصاف کیلئے عمران خان وطن کی سلامتی سے زیادہ اہم ہیں، عمران خان اول اور آخر ان کی ترجیح ہے، جبکہ وطن کی سلامتی اور امن پی ٹی آئی کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔
خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے مفادات کی سیاست کر رہی ہے اور اس سے بڑھ کر وطن دشمنی اور کچھ نہیں ہو سکتی۔
