عید الفطر کی تاریخ

عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی ۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق ماہ شوال کے چاند کی پیدائش 29مارچ کو3بجکر58منٹ پرہوگی جوکہ 30مارچ کو باآسانی دیکھا جاسکے گا ۔
30مارچ اور29رمضان کورویت ہلال کمیٹی کااجلاس ہوگااجلاس کے وقت چاند کی عمر27 گھنٹے ہوگی اس دن ماہ شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق30مارچ کو غروب آفتاب اورغروب قمر کے درمیان تقریبا ایک گھنٹے کا فرق ہے، چاند ایک گھنٹے تک دیکھا جا سکے گا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا 30 مارچ کوچاند نظرآنے کی توقع ہے، یکم شوال 31 مارچ کوہوگی، ماہ شوال کے چاند کاحتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سے الٹرا سائونڈ مشین چوری