ویب ڈیسک: امریکی حملوں کو نظر انداز کرتے ہوئے یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کو حملوں کی دھمکی دیدی گئی، اور صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جارحیت نہ روکی تو ہم ان حملوں کو اسرائیل تک بڑھا دیں گے۔ حوثیوں کی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ پر حملے روکے، جارحیت نہ روکی گئی تو اسرائیل تک حملے بڑھا دیں گے۔
حوثی رہنما جمال امر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ جنگ کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، تاہم غزہ کا محاصرہ ختم ہوئے بغیر جنگ ختم نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ حوثیوں نے اسرائیل کو حملوں کی دھمکی دی ہے کہ اگر غزہ پر حملے نہ روکے گئے تو ہم جنگ کو اسرائیل تک بڑھا دیں گے.
