جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز

جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچ گئیں، جن پر گولیوں کے نشانات واضح دکھائی دیتے ہیں، جبکہ بیشتر کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوگیوں کو مرمت کے بعد سفر کیلئے روانہ کیا جائے گا، فی الحال اس کی حالت سفر کے قابل نہیں۔ یاد رہے 11مارچ کو بولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔
کوئٹہ سے پشاور کے لیے جانے والی جعفر ایکسپریس کو بی ایل اے کے دہشتگردوں نے سبی کے قریب یرغمال بنا کر خواتین اور بچوں سمیت مسافروں کو اغوا کر لیا تھا۔
یاد رہے کہ کوئٹہ کے علاقے بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچ گئیں، جس کی حالت انتہائی خراب ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا بیرسٹر گوہر کو معذرت خواہانہ رویے پر سخت پیغام