القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ شہید

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے اور جاری بات چیت کے دوران صیہونی وہی پرانی ڈگر پر پھر سے چلنے لگے، حالیہ واقعات میں غزہ پر اسرائیلی حملوں میں القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ شہید جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ شہید ہوگئے، غزہ کے علاقے النصیرات میں اسرائیلی حملے میں ابو حمزہ کی اہلیہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد بھی شہید ہوگئے۔
یاد رہے کہ ابو حمزہ اور ان کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت کا دعویٰ اسرائیلی میڈیا کی جانب سے بھی کیا گیا ہے جبکہ اسلامی جہاد کی جانب سے بھی ابو حمزہ کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان پر بھارتی ہیکرز کے سائبر حملے ناکام بنا دیئے گئے