سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل

سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری

ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مقتول صدر جان ایف کینیڈی کے نومبر 1963 کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہزار سے زائد فائلز اور 31 ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل دستاویزات امریکی نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن کی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔
یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوری میں جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف ورجینیا کے سینٹر فار پالیٹکس ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ان کی ایک ٹیم دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر چکی ہے، لیکن ان کی مکمل اہمیت کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل سے متعلق خفیہ دستاویزات جاری کر دی گئیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائی کورٹ :انتظامیہ کو شہریوں کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے سے روک دیا گیا