اگر عمران خان اور ہم دہشتگرد

اگر عمران خان اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہوگئی، فواد چودھری

ویب ڈِیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر عمران خان اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہوگئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ دہشتگرد کون ہے؟
انہوں نے کہا کہ اس وقت انسداد دہشت گردی عدالتوں میں سب سے زیادہ پی ٹی آئی کے کیسز چل رہے ہیں، اگر عمران خان اور ہم دہشتگرد ہیں پھر تو بات ہی ختم ہوگئی، اگر 70 فیصد ووٹ لینے والی جماعت دہشتگرد ہے تو مطلب پاکستان دہشتگرد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری لیڈر شپ میں وہ چیز نہیں آئی کہ لوگوں کو اکٹھا کر سکے، کل اہم اجلاس میں عمران خان کو نہیں بلایا گیا، محمود خان اچکزئی نہیں آئے، بلوچستان کی اصل قیادت نہیں آئی، جنرل راحیل شریف کا کریڈٹ ہے کہ انہوں نے کہ اے پی ایس سانحے کے بعد پورے پاکستان کو اکٹھا کر لیا تھا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کل کے اجلاس سے پوری دنیا میں بہت غلط تاثر پیدا ہوا، آصف زرداری، نواز شریف، مولانا فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیٹھیں، بہتر یہی ہے کہ ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے، پاکستان کو آگے لے کر چلیں۔

مزید پڑھیں:  اعظم سواتی نے ایک با رپھر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا