17سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت

17سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ عوامی فلاح کا کام نہیں کر سکتی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ 17سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ عوامی فلاح کا کام نہیں کر سکتی، حکومتی پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ہم اس بات پر اب بھی قائم ہیں کہ اگر ادارے اور حکومت ہمارے بانی کو نہیں مانتے تو ٹھیک ہے، ہمیں ملنے بھی نہیں دیا جا رہا لیکن جب ان کا اپنا مقصد ہوتا ہے تو صبح 7 بجے بھی جیل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 17سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں، یہ عوامی فلاح و بہبود کا کام نہیں کر سکتی، ہمارے ساتھ ظلم ہوا، ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا، حقیقتا اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ایک قدم آگے بڑھے، اگر حکومت ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم دو بڑھیں گے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے کہا کہ محسن نقوی جیسے لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، سیف ہاؤس کے مکینوں کو ایوان میں لایا گیا۔ اس سے قطع نظر ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  130سال سےٹانک میں قائم جنوبی وزیرستان کا ضلعی ہیڈ کوارٹر لدھامنتقل