کمسن بچی ونی کرنے میں ملوث

کمسن بچی ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان کی ضمانتیں منسوخ

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کی جانب سے کمسن بچی ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں۔ ایڈیشنل سیشن جج پہاڑپور نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالتی فیصلے کے بعد مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کو گرفتار کر لیا گیا، دنوں ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملک عنایت پنچایت کا سربراہ تھا جس نے بچی کو ونی کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ یاد رہے چند روز قبل جرگے کی جانب سے کم سن بچی کو ونی کرنے پر والد نے خودکشی کرلی تھی جب کہ وصیت میں 3 ملزمان کو نامزد کیا تھا۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جرگے کی جانب سے کمسن بچی ونی کرنے میں ملوث مرکزی ملزمان عنایت اللہ اور رمضان کی ضمانتیں منسوخ کردی گئیں.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت چشمہ رائٹ کینال منصوبے کیلئےمتحرک ہوگئی