فائرنگ سے پولیس آفیسر شہید

نوشہرہ، نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر شہید

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر شہید ہو گیا، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے اے ایس ائی الیاس خان شہید ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گولی لگنے سے پولیس اہلکار سے گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری، نعش کو قاضی کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی بعد علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہید پولیس آفیسر تھانہ نوشہرہ کینٹ میں تعینات تھے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ کا تعین کیا جا رہا ہے، یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے پولیس آفیسر شہید ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، محکمہ صحت نے 2سالہ تبادلہ پالیسی پر خاموشی اختیار کر لی ، نچلہ طبقہ ریڈار میں‌آ گیا