فواد چودھری کی عبوری ضمانت

فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے، وکیل فواد چودھری نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے، ایک ہی واقعہ پر الگ الگ ایف آئی آر درج ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں میرا فیصل آباد میں ٹرائل شروع ہوچکا، وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ہائیکورٹ میں درخواست کے فیصلہ تک مہلت دی جائے۔
اس پر عدالت نے کہا کہ اگر آپ دلائل نہیں دینا چاہتے تو ضمانت واپس لے لیں، تفتیشی افسر نے کہا کہ فواد چودھری شامل تفتیش ہو چکے، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ مقدمات میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔ بعدازاں عدالت نے 16 اپریل تک ضمانت میں‌توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید پڑھیں:  ملک میں عیدالاضحی کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی