ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار محمد الیاس کی نماز جنازہ پولیس لائن نوشہرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی۔
شہید پولیس اہلکار محمد الیاس کی نماز جنازہ میں پولیس، پاک فوج، ضلعی ایڈمنسٹریشن کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین علاقہ نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔
یاد رہے شہید پولیس اہلکار آج صبح کے وقت ڈیوٹی سے گھر جارہا تھا کہ بمقام کمانڈری خویشگی پایان شرپسند عناصر کی فائرنگ سے شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو ئے۔
شہید اہلکار کا جسد خاکی آبائی علاقے خویشگی پایان روانہ کر دی گئی۔جہاں شہید کو سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
