Corona 6

ملک میں کورونا وائرس کے خطرناک وارجاری – متاثرہ افراد کی تعداد 192, 970 ہو گئی ہیں

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس  کے خطرناک وار جاری ہیں،چوبیس گھنٹوں میں 148 مریض جاں بحق،ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3903 ہوگئی،ملک میں کورونا وائرس مزید چار ہزار044نئے کیسز رپورٹ، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 92ہزار 970 تک پہنچ گئی،

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیے،اب تک کرونا سے متاثرہ 81  ہزار  سے زائد مریض صحت یاب ہوچکےہیں، کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 74 ہزار 070  تک پہنچ گئے، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 71 ہزار 191 ہو گئی،

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات، پنجاب سے 7 امیدواران بلامقابلہ سینیٹر منتخب

خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 887 ہوگئی، بلوچستان میں9 ہزار 817،اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 710 ہوگئی،گلگت بلتستان میں 1365 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 930 ہوگئی،

پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 سو سے تجاوز کر گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 1161 ہو گئی، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 869 مریض دم توڑ چکے، بلوچستان میں 108 اسلام آباد میں کورونا سے 115 اموات ریکارڈ، گلگت میں 23 اور آزاد کشمیر میں 25 اموات ریکارڈ،

مزید پڑھیں:  غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کیلئے منصوبہ تیار ہے، نیتن یاہو

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21835 ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک 11 لاکھ 71 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 571 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔