طورخم بارڈر کھل گیا،

طورخم بارڈر 25 روز بعد کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد طورخم کو 25روز کی بندش کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی تجارتی گاڑی افغانستان روانہ ہو گئی۔
گزشتہ 25روز سے سرحد کی بندش کے باعث دونوں ممالک کے درمیان تجارتی عمل معطل تھا، جس سے تاجروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
آج بارڈر کھلنے کے بعد سامان سے لدی پہلی گاڑی طورخم کے راستے افغانستان روانہ کر دی گئی، جس سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بارڈر کی بندش کے دوران سینکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس کر رہ گئی تھیں، جس کی وجہ سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا۔
سرحد کے دوبارہ کھلنے پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ ایسے تعطل سے بچنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔
کسٹمز حکام کے مطابق، اب تجارتی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ انتظامیہ کا افغان مہاجرین کو امریکہ سے 7 دن کے اندر نکل جانے کا حکم