5ebc9992c3eb4 2

ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری – این سی او سی

اسلام آباد: این سی او سی کے مطابق صوبائی حکومتیں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مُلک بھر میں مجموعی طور پر ایس او پیز کی 8837 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،

مزید پڑھیں:  سٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرزکو اعزازات عطا

887 سے زائد مارکیٹوں, 7 کارخانے, 1513 گاڑیوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائی کی گئی،اسلام آباد میں 12 خلاف ورزیاں 1 گاڑی11 دکانیں سیل جرمانے عائد،آزاد کشمیر میں 717 خلاف ورزیاں 308 گاڑیاں اور 76 دکانیں سیل جرمانے عائد،

گلگت بلتستان میں 176 خلاف ورزیاں, 72 گاڑیاں, ایک کارخانہ اور 50 دکانیں سیل جرمانے عائد،خیبر پختونخواہ میں 3879 خلاف ورزیاں, 112 گاڑیاں اور 211 دکانیں سیل, جرمانے عائد،پنجاب میں 2346 خلاف ورزیاں, 2 کارخانے, 659 گاڑیاں اور 375 دکانیں سیل جرمانے عائد،سندھ میں 748 خلاف ورزیاں,45 دکانیں, 4 کارخانے اور 35 گاڑیاں سیل, جرمانے عائدکر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ