ویب ڈیسک: امریکہ کا عمران خان سے متعلق سوال کا جواب سے انکار ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی.
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا، تاہم اس موقع پر انہوں نے عمران خان سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی.
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی ممالک کی بھی فکر لاحق ہے، چاہیں تو وائٹ ہاؤس سے بھی پوچھ لیں، ہمیں اس بات کی بھی فکر ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، حالات کس طرف جا رہے ہیں، اس پر ہماری نظریں ہیں، ایسے میں کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے.
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران زیلنسکی نے بھی امریکی حمایت کی، جبکہ امن کیلئے کوششوں پر ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں مکمل سیز فائر کیلئے مذاکرات ہی بہتر راستہ ہیں، تکنیکی ٹیمیں اس قت سعودی عرب میں ہونے والی ملاقات میں مزید تبادلہ خیال کریں گی، معاہدے کے بعد کشیدگی کم ہوئی ہے، اس کے بعد دوسرے معاہدے میں تصادم کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ امریکہ کا عمران خان سے متعلق سوال کا جواب سے انکار ، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی.
