خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں

خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، یہاں جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، کیونکہ یہاں جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، تو افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقوں میں آ چکے ہیں، جبکہ بارڈر اور دوسری طرف اس سے دگنے جنگجو موجود ہو سکتے ہیں، عوام ساتھ ہوں اور نیت صاف ہو تو ان سے نمٹ لیں گے۔
وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے مزید بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس میٹنگ کم پریزینٹیشن زیادہ تھی، پریزینٹیشن اور اعلامیہ پیش کرنے سے دہشتگردی ختم ہونا ہوتی تو اب تک ہو چکی ہوتی، اس کیلئے طاقت نہیں مذاکرات اہم ہیں۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اس ہونے والے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، لیکن اگر ہمیں آگے بڑھنا ہے تو اس کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  یونان: ایسٹر تہوار کے موقع پر گرجا گھروں کی دلچسپ آتش بازی