دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر زرداری

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، ریاست نے قائم رہنا ہے، اور ہر صورت دہشت گردی کےخلاف جنگ جیتنی ہے۔
صدر زرداری نے ایک روزہ دورہ کوئٹہ پہچنچ کر وہاں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس کی صدارت کی، اس دوران انہوں نے بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے اراکین سے ملاقات بھی کی۔
صدر مملکت کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر اہم اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی طور پر شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بریفنگ دی۔
صدر زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، یہ قوم کو تقسیم کرنا چاہ رہے ہیں، جبکہ ایسے میں صورتحال بالکل واضح ہے، ریاست نے قائم رہنا ہے جکبہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنی ہے۔ انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کریں گے، تاکہ ان شرپسندوں کی سرکوبی کی جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں، یہ دل کے بہت قریب ہے، بلوچستان کے ہر بچے کو سکول میں دیکھنا چاہتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم الارض منایا جا رہا ہے