حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

طویل علالت کے بعد جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے، ان کے بیٹے منیر احمد کے مطابق حافظ حسین احمد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد کے انتقال کی خبر شیئر کی ہے۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینیئر سیاستدان حافظ حسین احمد کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ یاد رہے کہ طویل علالت کے بعد جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے.

مزید پڑھیں:  معدنیات بل پر اپوزیشن اور حکومتی ممبران کے تحفظات برقرار، اجلاس بے نتیجہ رہا