ویب ڈیسک: ملک بھر میںلاکھوں فرزندان اسلام کل اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے، اس حوالے سے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
مختلف حساس عبادت گاہوں میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے والوں سے درخواستیں بھی طلب کی گئی ہیں، لاکھوں فرزندان اسلام کل جمعۃ المبارک کو اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
20 رمضان المبارک کو نماز مغرب سے قبل مسنون اعتکاف پر بیٹھ جائیں گے، خواتین نے گھروں میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے انتظامات کر رکھے ہیں، جبکہ درجنوں سرکاری ملازمین نے بھی اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے چھٹیاں حاصل کر لی ہیں۔
