ویب ڈیسک: صوبہ خٰیبرپختونخوا میںبڑھتے سکیورٹی خدشات کے باعث تعلیمی اداروں و بازاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق بڑھتی دہشت گردی اور سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر صوبے کے تعلیمی اداروں، بی ار ٹی سٹیشنز اور 45 بازاروں کے لیے اہم ترین فیصلوں کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ اہم ترین شخصیات نے بھی اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے باعث مختلف حساس اور حساس ترین اضلاع میں غیر ملکیوں کی داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے، سکیورٹی حالات کے پیش نظر ابتدائی طور پر مختلف بازاروں میں رکشوں کی داخلوں پر بھِی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
رمضان المبارک کی آخری عشرے میںکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے مزید سخت انتظامات شروع کر دئیے گئے ہیں، مختلف اہم تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی تجاویز بھی فائنل کر دی گئی ہے، ایئرپورٹ، ایر بیس، ریڈ زون میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اہم شخصیات نے ڈی سیکیورٹی صورتحال کے باعث اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں، تعلیمی اداروں و بازاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی، جبکہ غیر ملکی شخصیات کے قبائلی علاقہ جات میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
