وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کرونا ٹیسٹ منفی آگیا،آج ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے گھر منتقل ہو جائینگے، شیخ رشید احمد نے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوںمیری صحتیابی کے لئے دعائیں کی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا خصوصا مشکور ہوں، میرے علاج سے متعلق پوچھتے رہے۔