پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے

پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک: پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، اسرائیل سے متعلق حکومتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، امریکہ میں داخلے کی پانبدیوں پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کر دی ہے، وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات انتہائی مثبت رہی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی اور فلسطینیوں کے خلاف ہونیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے، عالمی برادری کو اس صورتحال میں اسرائیل کا احتساب کرنا چاہئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کے دورہ اسرئیل سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کی اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ امریکہ میں داخلہ پانبدیوں پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے تردید کر دی ہے، امریکہ میں پابندی کی خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بین الریاستی تعلقات میں عدم مداخلت بنیادی اصول ہے، ٹی ٹی پی، بی ایل اے ہماری سیکیورٹی کے لیے سخت خطرہ ہے، افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کرے۔ طورخم بارڈر 15 اپریل تک اسی میکانزم کے تحت کھلا رہیگا۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں، علی امین گنڈاپور