قومی ائیر لائن کا طیارہ

قومی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن (پی آئی اے )کا بوئنگ طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔
پرندہ ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کے پرزوں کو نقصان پہنچا، انسپکشن کے بعد طیارے کو گرانڈ کر دیا گیا۔
جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ جہاز متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو ہونے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، ان کی ایئرپورٹ پر مسلسل دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ایئر پورٹ بالخصوص رن وے کے اطراف آبادی کا بے ہنگم پھیلا اور شادی ہالوں کی وجہ سے طیاروں سے پرندہ ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

مزید پڑھیں:  زیرالتواء کیسز پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی قائم