500سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی بربریت جاری:تازہ بمباری میں 500سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ،تازہ ہیبت ناک بمباری کے نتیجے میں 500سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملوں میں آج صبح سے ہونے والی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 95 ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں تین روز میں 530 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 200 سے زائد بچے شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں زمینی آپریشن شروع کردیا، اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا میں زمینی آپریشن شروع کیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے بیت لاہیا سے بے گھر فلسطینیوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ دی تھی، بے گھر فلسطینی پھر سے علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
ادھر القسام بریگیڈز نے غزہ سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر متعدد راکٹ حملے کیے،حملوں کے دوران اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم ہے، مائنز بل مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی