ویب ڈیسک: کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیاجس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقہ مسلم آباد میں پیش آیا جہاں پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس بعد پولیس اور حملہ آوروں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔
