سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ” سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک”کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کا صوبہ بھر میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام” سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک”کی منظوری دے دی۔
اقدام کا مقصد شہریوں کے لیے ایک صاف اور صحت مند ماحول یقینی بنانا ہے،فریم ورک پر عمل درآمد کے لیے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیاگیا ۔
منصوبے کا مقصد تمام واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنیوں اور ٹی ایم ایز کی سرگرمیوں کو ڈیجیٹل ٹریکنگ کے ذریعے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے،فریم ورک پر عملدرآمد سے متعلقہ اداروں کی آپریشنل استعداد میں اضافہ ہو گا اور وسائل کا مثر استعمال یقینی ہو گا۔
جاری مراسلے کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کے عمل کو جدید طرز پر استوار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا،مقصد کے لیے ایک کلیدی جزو کے طور پر "پاک صاف ایپ” کا اجرا کیا جائے گا،ایپ کے ذریعے صوبہ بھر میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے عمل کی ریئل ٹائم نگرانی یقینی بنائے گی۔
افرادی قوت کی جوابدہی، گاڑیوں کے مثر انتظام، اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو بھی ممکن بنایا جائے گا، صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے شہری علاقوں میں مقررہ مقامات پر کچرا جمع کرنے کے پوائنٹس متعین کیے جائیں گے، ان پوائنٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی اور ان کی نگرانی کے نظام کو مضبوط کیا جائے گادیہی علاقوں میں گاں کی سطح پر کچرا جمع کرنے کے نظام، موبائل ویسٹ یونٹس، اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دیا جائے گا۔
اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ اقدام کا نفاذ مرحلہ وار طریقے سے محکمہ بلدیات کے ذریعے کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں کوڑا کرکٹ پیدا ہونے کی مقدار کا تجزیہ اور موجودہ انفراسٹرکچر کی نقشہ بندی کی جائے گی۔
دوسرے مرحلے میں "پاک صاف ایپ” کی تیاری اور منتخب علاقوں میں پائلٹ پروجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔تیسرے اور آخری مرحلے میں ٹریکنگ سسٹم کا صوبے بھر میں نفاذ کیا جائے گاشکایات کے ازالے کا ایک مثر نظام قائم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں امریکی ہتھیاروں بارے برطانوی میڈیا نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا