pishawar protest

پشاور پولیس کا شہری پر تشدد اور برہنہ کرنے کے خلاف شبقدر چوک میں مظاہرہ

چارسدہ:پشاور پولیس کا شہری پر تشدد اور برہنہ کرنے کے خلاف شبقدر چوک میں مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ میں جماعت اسلامی اے این پی ، پی ٹی آئی اور سماجی تنظیموں کے نوجوانان کی شرکت کی، مقررین نے کہا کہ پشاور مثالی پولیس نے انسانیت اور اخلاقیات کا جنازہ نکال لیا،

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں، 32 افراد جاں بحق، 41 زخمی ، 160 گھر زمین بوس

پولیس گردی کے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ میں ملوث تمام پولیس اہلکاروں کو جبری ریٹائرمنٹ دی جائے، مظلوم شہری کو جب تک انصاف نہیں ملتا احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا