غزہ پر ایک اور خونی وار

صیہونیوں کا غزہ پر ایک اور خونی وار، بچوں سمیت مزید110فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: جنگ بندی معاہدے کے بعد صیہونیوں کا غزہ پر ایک اور خونی وار، فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 110 معصوم فلسطینی شہید کر دیئے گئے جبکہ ان حملوں مٰیں سینکڑوں فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں.
تفصیلات کے مطابق اسرائیل بھرپور طاقت سے ایک بار پھر غزہ پر چڑھ دوڑا ہے، رمضان المبارک کے بابرکت ایام کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں‌بھی فلسطینیوں‌پر بارود برسایا جا رہا ہے، گزشتہ روز 400 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد صیہونیوں کی جانب سے غزہ پر ایک اور خونی وار کیا گیا، اس دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 110فلسطینی شہید کر دیئے گئے، ان واقعات میں‌سینکڑوں کی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں.
متعدد جنگ بندی اقدامات اور عالمی سطح پر کی جانیوالی کوششوں‌کے باوجود اہل غزہ پر صیہونی دہشتگردی کے خونی بادل چھٹنے میں‌نہیں آ رہے، جبکہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مزید دبیز ہوتے جا رہے ہیں، حالیہ وحشیانہ حملوں کے دوران خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، یرغمالیوں کے تبادلے کے حوالے سے حالیہ جنگ بندی کے بعد سے شروع ہونے والے حملوں میں فلسطینی شہداء میں‌ 200 بچے اور 94 خواتین شامل ہیں۔
گزشتہ 3 روز میں صیہونی بمباری کے دوران شہادتوں کی تعداد 591 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اس دوران زخمیوں کی تعداد اس سے دگنی شمار ہوتی ہے، ان حالات میں فلسطینیوں کی غزہ بھر میں نقل و حرکت ایک بار پھر سے محدود کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس،بھارتی ایڈونچرکےتناظر میں یکجہتی کا پیغام جاری