ویب ڈیسک: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پھر ماضی کی غلطیاں دہرا رہی ہے، جب تک بلوچستان کے عوام کی محرومی کو دور نہیں کیا جاتا، مسائل حل نہیں ہوں گے.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ماضی کی ناکام حکومت کی طرح یہ حکومت بھی پرانی غلطیاں دہرا رہی ہے، اسی لئے تو حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں، جعفر ایکسپریس کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، اس سے انہیں سبق لینا چاہئے تھا، جب تک بلوچستان کے عوام کی محرومی کو دور نہیں کیا جاتا مسائل حل نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ان معاملات کی تہہ تک نہیں جائیں گے یہ ٹھیک نہیں ہونگے، ماضی میں جو غلطی ہوئی اس کو دہرانا نہیں چاہئے، لیکن موجودہ صورتحال دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت پھر ماضی کی غلطیاں دہرا رہی ہے، اگر اپوزیشن جماعت کا مطالبہ تھا تو پیرول پر بانی پی ٹی کو لے آتے ، ان کا مطالبہ نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کی پوری ٹیم نے ہمارے ساتھ الحاق کیا، سب مل کر ملک کی مشکلات دور کرنے کے لیے کردار ادا کریں گے۔
