بجلی سب سٹیشن میں آتشزدگی

بجلی سب سٹیشن میں آتشزدگی، انگلینڈ کا مغربی علاقہ تاریک، ہیتھروایئرپورٹ بند

ویب ڈیسک: بجلی سب سٹیشن میں آتشزدگی کی وجہ سے بڑا بریک ڈاون، انگلینڈ کا مغربی علاقہ تاریکی میں‌ڈوب گیا، ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند، ہزاروں گھروں سمیت بڑے پیمانے پر بجلی بندش سے آس پاس کے سارے علاقے میں‌ بھی اندھیرا چھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے مغربی علاقے میں ایک بجلی کے سب سٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب سٹیشن کا ایک حصہ لپیٹ میں لے لیا، اس صورتحال میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی کارروائی عمل میں لائی گئی اور وسیع پیمانے پر بجلی کی بندش کے باعث آس پاس کا سارا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ فائر بریگیڈ کو رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پہلی ایمرجنسی کال موصول ہوئی، اس کے فوری بعد دس فائر انجن اور تقریباً 70 فائر فائٹرز سب سٹیشن پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے حرکت میں ا گئے۔
فائر بریگیڈ عملے کے مطابق سب سٹیشن کا ایک حصہ آگ کی لپیٹ میں ہے، اور احتیاطی تدابیر کے طور پر قریبی عمارتوں سے تقریباً 20 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ سب ستیشن کے 330 فٹ کا حفاظتی گھیراؤ کیا گیا ہے، تاکہ کسی جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
لندن کے مغربی علاقے کے بجلی سب سٹیشن میں آتشزدگی کے بعد ہیز، ہیتھرو، ہلنگڈن، ساؤتھال اور دیگر قریبی فائر سٹیشنز کی ٹیمیں موقع پر تعینات کر دی گئی ہیں، احتجاطی تدابیر کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، اس لئے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ اس آتشزدگی کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر بجلی بریک ڈاون کیا گیا ہے، جس سے مغربی لندن میں ہزاروں گھروں اور کاروباری مراکز کو بجلی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
اس موقع پر موجود عینی شاہدین نے سب سٹیشن پر لگی آگ کی ویڈیوز بنائیں، اور اسے وائرل کر دیا، تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی، ایمرجنسی عملہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کام کر رہا ہے۔ یاد رہے بجلی سب سٹیشن میں آتشزدگی کی وجہ سے بڑا بریک ڈاون، انگلینڈ کا مغربی علاقہ تاریکی میں‌ڈوب گیا، ہزاروں گھروں کی بجلی بند، بڑے پیمانے پر بجلی بندش سے آس پاس کا سارا علاقہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا۔
ذرائع کے مطابق لندن کے علاقے ہیز کے الیکٹریکل سب سٹیشن میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی، آگ لگنے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ مکمل طور پر بند کیا گیا ہے، ایئرپورٹ بجلی نہ ہونے کے باعث سارا دن بند رہے گا۔
ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی مکمل طور پر بند رہے گی، ہیز کے بجلی گھر میں آگ لگنے کے باعث لندن کے 16 ہزار سے زائد گھر بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ ستر سے زیادہ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسحاق ڈارکی افغان حکام سےملاقاتیں، تجارت و سیکورٹی بارے تبادلہ خیال