5مئی تک بشریٰ بی بی

26نومبر احتجاج، 5مئی تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک: 26 نومبر کے احتجاج کیس میں اے ٹی سی اسلام آباد کی جانب سے 5مئی تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسدادد ہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمہ کی سماعت کی، اس دوران بشریٰ بی بی کیجانب سے ایڈووکیٹ شمسہ کیانی اور انصر کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔
26نومبر احتجاج کیس میں اے ٹی سی اسلام آباد میں سماعت کے دوران 5مئی تک بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کےا حکامات جاری کردیئے گئے۔
دوران سماعت سابق خاتون اول کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفتیش ہونے کیلئے درخواست دائر کی گئی، جس پر اے ٹی سی جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج تفتیشی ٹیم کو ڈائریکشن کروں گا کہ وہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ کو شامل تفتیش کریں۔

مزید پڑھیں:  سیف سٹیز منصوبے سے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے میں مدد ملے گی، علی امین گنڈاپور