لکی مروت اور سوات میں پولیس

لکی مروت اور سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، دو شہید، ایک زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں، اس دوران دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ضلع لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں بھرے بازار میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ہاشم خان نامی پولیس اہلکار کو شہید کر دیا، جبکہ اس واقعہ کے رونما ہوتے ہی نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ارتکاب جرم کرنے کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سوار فرار ہوتے ہوتے پولیس اہلکار کی کلاشنکوف بھی ساتھ لے گئے، شہید پولیس اہلکار ہاشم خان کی نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب ضلع سوات کے سیاحتی علاقے فضا گٹ کے مقام پر پولیس اہلکاروں پر مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی، اس دوران پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ پولیس انسپکٹر زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اشتہاری ملزمان کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری ہے۔ ایس آئی آمجد خان ولد ساکن سیدو شریف دائیں طرف چہرے پر لگ کر زخمی ہوئے، جبکہ پولیس اہلکار نیاز محمد ولد تاج محمد خان زخموں کی تاب نہ لا کر جام شہادت نوش کر گئے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور سوات میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں، اس دوران دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  اعظم سواتی کی ایک ماہ، خدیجہ شاہ کی 22 مئی تک حفاظتی ضمانت منظور