حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس غیرمؤثر، حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے، عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصآف عمر ایوب نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس غیرمؤثر رہا، اصل میں حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کسی آپریشن کی اجازت نہیں دی، کیونکہ آپریشن نہیں، مسائل کا حل صرف مذاکرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کا نقطہ نظر پیش کیا۔ آج ہمارے ملک کا برا حال ہوگیا ہے، موجودہ حکومت اپوزیشن الائنس سے خوفزدہ ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جمیعت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصآف کےدرمیان بڑی خلیج تھی، آج اگر ہم اکھٹے ہوئے ہیں تو صرف جمہوریت کی خاطر، جے یو آئی کے ساتھ بات چیت میں بہت سفر طے کر لیا، جلد ہی مولانا بھی گرینڈ الائنس کا حصہ بن جائیں گئے۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کیا اختیار ہے، پچھلے مذاکرات میں حکومت کہتی تھی کہ بانی پی ٹی آئی سےملاقات نہیں کروا سکتے، ہم نے پہلے بھی مذاکرات کیے لیکن ان کے پاس ہے کیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور سمیت دیہی علاقوں میں گزشتہ 12گھنٹوں سے بجلی بند، پانی ناپید