ویب ڈیسک: اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کر دی، جس کی رو سے اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار برطرف کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نتین یاہو کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد رونن بار کو شن بیت کی سربراہی سے برطرف کردیا۔ شن بیت نے حال ہی میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات لیک کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، جس میں سے ایک پر خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ہے۔
دوسری جانب رونن بار نے وزیراعظم نیتن یاہو پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم7 اکتوبر حملے روکنے میں ناکامی پر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو چاہتے تھے کہ وہ ثالثوں سے سیز فائر پر بات چیت تو کریں تاہم کوئی معاہدہ نہ کریں۔
سابق سربراہ شن بیت کا کہنا تھا کہ اپنا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے نیتن یاہو نے انہیں ہٹا کر اپنے خاص بندے کو مذاکرات میں بٹھا دیا۔ یاد رہے اسرائیلی کابینہ نے وزیراعظم نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کر دی، جس کی رو سے اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار برطرف کر دیئے گئے۔
