raja pervez ashraf afp 670

رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان بری

اسلام آباد:احتساب عدالت اسلام آباد نے رینٹل پاور کیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو بری کردیا،رینٹل پاور کیس میں  سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان نے بریت کی درخواست دائر  کر رکھی تھی  اور نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت  تمام درخواستیں دائر کی گئی تھیں،

جس پر احتساب عدالت اسلام آباد نےفیصلہ محفوظ کر رکھا تھا تاہم آج احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کو  بری کردیا،

مزید پڑھیں:  بنوں، فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، تفتیش شروع

یاد رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کےدور میں سابق وزیراعظم  اور سابق وفاقی وزیر توانائی اور پانی و بجلی بھی رہ چکے ہیں،واضح رہے کہ رینٹل پاور کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں کرپشن اور عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام تھا،

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب

راجہ پرویز اشرف نے بطور وزیر برائے پانی و بجلی کرائے کے بجلی گھروں کے منصوبوں کی منظوری دی تھی جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا تھا۔