میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے

میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے، 37 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، اس دوران 37 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میئر استبنول کی گرفتاری کیخلاف شدید احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے بعد ان کے حامی احتجاج کرتے ہوئے ترکیہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔
احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین یونیورسٹی کیمپسز اور ٹرین سٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے لگا رہے ہیں، مظاہرین نے اکرم امام اوغلو کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر 37 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا رسائی محدود کردی گئی۔ یاد رہے میئر استنبول کی گرفتاری کیخلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں، اس دوران 37 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان دراندازی کی کوشش ناکام، مزید 17 دہشتگرد ہلاک