بجلی گھر کے17 میں سے 12

تربیلہ ڈیم ڈیڈ لیول پر ، بجلی گھر کے17 میں سے 12 پیداواری یونٹ بند

ویب ڈیسک: تربیلہ ڈیم ڈیڈ لیول پر ہونے سے بجلی گھر کے17 میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے۔ پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر ہونے کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار میں مزید کمی آگئی۔
اسی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے17 میں سے 12 پیداواری یونٹ بند ہو گئے، اور صرف بجلی گھر کے 05 یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جن سے 455 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ سٹیشن کو فراہم ہو رہی ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17 ہزار 03 سو کیوسک جبکہ اخراج بھی 17300کیوسک ہے، جبکہ ڈیم کا واٹر لیول بدستور ڈیڈ لیول 1402فٹ پر ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور : بی آر ٹی کے تین روٹس پر سروس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی