سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت میں کمی ،فی تولہ 3لاکھ 18ہزار 800روپے کا ہوگیا

ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد 2ہزار روپے کمی آگئی جس کے بعد فی تولہ سو نا 3لاکھ 18ہزار 800روپے کا ہوگیا ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد10گرام سونا 1712روپے سستا ہوکر 2لاکھ 73ہزار319روپے کا ہو گیا،واضح رہے پچھلے چند دنوں سے سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری تھا۔
سونے کی قیمت میں سال 2024 کے دوران 23.9 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا کی قیمت 52ہزار 600 روپے بڑھ گئی ، دوسری جانب اس دوران 2024 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 25.5 فیصد اضافہ ہوا۔
سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2023 کے خاتمہ پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 20ہزار روپے ریکارڈکی گئی تھی تاہم 2024 کے اختتام پر مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے فی تولہ رہی ہے۔ اس طرح گزشتہ سا ل کے دوران مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 52ہزار 600 روپے یعنی 23.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی قسط مئی میں ملنےکا امکان