ویب ڈیسک: رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی پشاور سمیت ملک بھر میں لاکھوں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے ۔
رمضان المبارک کی بابرکت گھڑیاں اور آخری عشرے میں خصوصی عبادات کا اہتمام کرنے کے لئے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ملک کی چھوٹی بڑی مساجد میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام نے اعتکاف میں بیٹھنے کیلئے پہنچ گئے ۔
صوبائی دارالحکومت پشاور کی تاریخی سنہری مسجد ، مسجد مہابت خان سمیت دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں بڑی تعداد میں شہری معتکف ہو گئے جبکہ کئی مساجد میں شہریوں کی پہلے سے رجسٹریشن بھی کی گئی تھی ۔
بعد اعتکاف میں بیٹھنے والے فرزندان اسلام روتے، گڑگڑاتے، آنسو بہاتے گناہوں کی مغفرت کی دعاؤں کے ساتھ ملکی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لئے بھی دعائیں مانگیں گے۔
اسی طرح وفاقی دارالحکومت کی مرکزی فیصل مسجد میں بھی بڑی تعداد میں فرزندان توحید اعتکاف کی سعادت حاصل کررہے ہیں ۔
لاہور کی مشہور داتا دربار مسجد میںبھی بڑی تعداد میں فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں جس کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔
