ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ کمسن بیٹا زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ہوید کی حدود درے خلے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کانسٹیبل نصر اللہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نصر اللہ موقع پر شہید جبکہ ان کا کمسن بیٹا زخمی ہو گیا ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہید ہونے والے اہلکار کی نعش اور زخمی بیٹے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس اور علاقہ مکینوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
شہید ہونے والا پولیس اہلکار ککی میں بطور ڈرائیور تعینات تھا ۔
